ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

269

پاکستان میں ڈالر کی قدر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قدر 155 روپے سے نیچےآگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں اج کے روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی لین دین 10 پیسے کم ہوکر 154 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 154 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریبا 8 روپے 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔