خاتون سے اجتماعی زیادتی و قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

417

نئی دہلی: بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹرسے اجتماعی زیادتی کے بعدقتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعدملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں  ملزمان کو ہلاک کردیا۔

خاتون کے والد نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘میری بیٹی کی موت کو 10 دن گزر گئے ہیں، چاروں ملزمان کو مارنے پر میں پولیس اور حکومت کا شکر گزار  ہوں، اب میری بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہو گا’۔

مزید پڑھئیے: بھارت میں ریپ کا شکار متاثرہ خاتون کو عدالت جاتے ہوئے آگ لگادی گئی

قبل ازیں 26 نومبر کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔  پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔Image result for telengana doctor rape"

یاد رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ، واقعےمیں لڑکی کا 90 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کے 92واقعات پیش آتے ہیں جبکہ حکومتی اعدادوشمارکے مطابق صرف 2017ء میں پولیس نے 33658 مقدمات ریپ کے حوالے سے درج کیے تھے۔