امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 فوجی ہلاک

271

امریکی ریاست منیسوٹا میں ہیلی کاپٹر بلیک ہاک گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق UH-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے منیسوٹا کے سینٹ کلاؤڈ ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد اس کا رابطہ کنٹرول سینٹر سے منقطع ہوگیا تھا۔

ایئرکنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی، ٹریفک سکینر حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے موبائل فون بھی ٹریس کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ صحیح مقام کا تعین کیا جا سکے۔ دو گھنٹے کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹر کے ملبے کو ڈھونڈ لیا گیا۔

حکام  کے مطابق واقعہ مقامی وقت دوپہر دو بجے پیش آیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں فوجی ہلاک ہوگئے،

متعلقہ حکام نے حادثے کی وجہ اور ہلاک ہونے والوں کے نام تاحال نہیں بتائے جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔