حکومت نے سرکاری ملازمین کی قسمت کا بڑا فیصلہ کرلیا

1553

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کی قسمت کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے وفاق نےطے کیا ہے کہ خراب کارکردگی دیکھانے والے سرکاری افسران کو ریٹائر کرے گا۔

اس حوالے سے حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019ء تیار کرلیے ہیں ۔جس کےتحت سرکاری ملازمین کے 60 سال کی مدت کا تحفظ ختم ہوگیا ہے۔ متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور بعد میں جبری طور پر ریٹائر کئے جائیں گے۔

 سرکاری ملازمین کیلئے 3 مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔جس میں گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کیلئے الگ کمیٹی ہوگی جبکہ گریڈ 17 سے 19 تک کیلئے الگ اور گریڈ 20 سے 22 کے ملازمین کیلئے بھی علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہےکہ ریٹائر کئے جانے والے سرکاری ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔