قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

102

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے (موسیٰ ؑ کے بارے میں )اپنے باپ سے کہا’’ابا جان،اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے،بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہوسکتا ہے جو مضبوط اور امانت دار ہو۔‘‘ اس کے باپ نے (موسیٰ ؑ سے) کہا’’میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کردوں بشرطیکہ تم آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کرو‘‘۔
(القصص:26-27)