کابینہ کا نواز شریف سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

173

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کے خلاف فوری طور پراپیل نہ دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس ہوا جس میں 8 نکات کی منظوری  دی گئی، کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے پر بھی غور کیا۔

فواد چوہدری اور فیصل واوڈا نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا مشورہ دیا لیکن کابینہ ارکان کی اکثریت نے اپیل دائر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے۔

بعض ارکان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی رہنمائی لینا ضروری ہے کیونکہ ای سی ایل قانون میں واضح ہے کہ سزا یافتہ شخص بیرون ملک نہیں جا سکتاجبکہ  بعض وزرا نے مشورہ دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کےتفصیلی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔