پی ایس ایل گولڈ کیٹیگری 14 ممالک کے 144 کھلاڑی شامل

183

ؐکراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے ڈرافٹ کی گولڈ کٹیگری میں شامل144 غیرملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹر کی بنیادی کٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوارڈینیٹر ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ منیجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔ باصلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے پی ایس ایل میں شامل ہر فرنچائز کے 16 رکنی اسکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔ ایمرجنگ کرکٹرز کی عمر23 سال سے زائد نہیں ہوسکتی۔اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کرسکتی ہے۔ پی ایس ایل 2020 کی گولڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلا دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4،4 ،آئرلینڈ، جنوبی افریقا اور زمباوے کے 3،3 جبکہ کینیڈا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ اور امریکاکا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ گولڈ کٹیگری میں شامل نمایاں غیرملکی کھلاڑیوں میں افغانستان کے گلبدین نائب، حضرت اللہ اور محمد شہزاد سمیت آسٹریلیا کے بینک ڈنک، بنگلا دیش کے مہدی حسن، مصدق حسین اور تسکین احمد کے علاوہ انگلینڈ کے بینک ڈکٹ، کرس ووڈ، جیڈ ڈرنبیخ، جیمی اوورٹن، جوئے کلارک، ریس ٹاپلے، سمت پٹیل اور ثاقب محمود شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ، کیون اوبرائن سمیت نیوزی لینڈ کے آنٹن ڈیوچ اور جتن پٹیل کے علاوہ جنوبی افریقا کے فیلنڈر اور وائن پارنیل اور سری لنکا کے اویشکا فرنینڈو، راجاپکشا، دنیش چندی مل، لاہیرو تھیری مانے، لاہیرو کمارا، نوا ن پردیپ، سرنگا لکمل اور اپل تھرنگا شامل ہیں۔ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر، ڈیون ا سمتھ، اور کیرون پاؤل سمیت زمباوے کے جیمز ٹیلر، کائل جیروس اور ا سکندر ضا بھی شامل ہیں۔گولڈ کٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑی:عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیاء ، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمرگل، عثمان صلاح الدین اور ذوالفقار بابر۔اب تک گولڈ کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی تعداد:افغانستان: 6، آسٹریلیا: 4،بنگلا دیش: 10، کینیڈا: 1، انگلینڈ: 48، آئرلینڈ: 3، نیدرلینڈ: 1، نیوزی لینڈ: 4، ا سکاٹ لینڈ: 1 ،جنوبی افریقا: 3، سری لنکا:19، امریکا، 1، ویسٹ انڈیز: 40، زمباوے : 3، پی ایس ایل 2020 کے بارے میں: ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے۔ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔5 کٹیگریز: پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ۔ہر اسکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔