ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے،آرمی چیف

256

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقداما ت جاری رکھیں گے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنشیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کادورہ کیا، انہوں نے یادگارشہداءپر پھول چڑھائے شہداءاور اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کادورہ کیا جس کو عوام کےلئے بھی کھول دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا،آرمی چیف نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آرمی چیف نےایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کابھی دورہ کیا،جسےعوام الناس کےلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افسرو اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام کے قیام میں ایف سی کی خدمات قابل تحسین ہیں،وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی جب کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقداما ت جاری رکھیں گے۔