تجارتی خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں ، روپیہ مستحکم ہو گیا، مشیر خزانہ

91

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا۔ ورلڈ بینک کے صدر اور آئی ایم ایف نے بھی معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، ملکی تجارتی خسارے میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، مجموعی قومی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے، گزشتہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کے 2.1 ارب ڈالر واپس کیے۔ گزشتہ چارماہ میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا۔ چار مہینے سے کوئی نوٹ نہیں چھاپا گیا جس کا اچھا اثر ہوا۔ ورلڈبینک کے صدر اور آئی ایم ایف بھی معاشی اقدامات کے معترف ہیں۔ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کے لیے دوسری قسط کی سفارش بھی کی ہے۔مشیر خزانہ
نے بتایا کہ خوشحالی اس وقت ہوسکتی ہے جب ہم ڈالر کمائیں گے۔ برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 4 فیصد اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ کئی ہفتوں سے اوپر جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے قرض دینے کی حد میں بھی 100 ارب روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ گردشی قرضوں کی مد میں 250 ارب روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاجروں کو مراعات دینے کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر کی وصولیاں 16 فیصد بڑھی ہیں، برآمد کنندگان کو 200 ارب روپے اضافی دیں گے تاکہ سبسڈائز کیا جاسکے، بزنس مینوں کوفوری طورپر30 ارب روپے نقد دیں گے۔حفیظ شیخ کے مطابق مشیرخزانہ ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، گھروں کی تعمیر میں حصہ لینیوالے اداروں کیلیے ٹیکس چھوٹ دی جائیگی، سیمنٹ کی پیداوار16ملین ٹن سیزیادہ ہوئی ہے، نیاپاکستان ہاوَسنگ اسکیم کیلیے30ارب روپیاضافی مختص کررہے ہیں ، اس اسکیم کے لیے حکومت اپنی طرف سے30ارب روپے کی سبسڈی دیگی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی کسی چیز کی قیمت بڑھے اس کی سپلائی میں اضافہ کیاجاتاہے، مارکیٹ میں ساڑھے 6لاکھ ٹن گندم ریلیز کی جس سے آٹے کیقیمتیں کم ہوئیں، کچھ چیزیں یہاں سے اسمگل ہوکر افغانستان اور وسط ایشیا چلی جاتی ہیں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔، وفاق اور چاروں صوبوں میں این ایف سی پر بات چیت چل رہی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوگئے ہیں، جولائی سے 1.2 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے، برآمد کنندگان کو 200ارب روپے میں حکومت اور اسٹیٹ بینک بھی حصہ دیں گے، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کیلیے 6 ارب روپے اضافی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ