کالا پانی کا علاقہ ضم کرنے پر نیپال کا بھارت سے احتجاج

311

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال نے بھارتی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نئے نقشے میں متنازع علاقے کالا پانی کو ضم کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ نیپالی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کالا پانی کا علاقہ برطانوی تسلط کے دوران ایسٹ نڈیا کمپنی کے ساتھ 1816 ء میں طے شدہ معاہدے کے تحت نیپال کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اس تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے اور ہم اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں۔