چین اور فرانس کے مابین 15 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے

214

بیجنگ: چین کے فرانس کے ساتھ 15ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر اور چینی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین اور فرانس کےدرمیان 15 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے طے پاگئے ہیں۔

چین کے فرانس کے ساتھ معاہدےایروناٹکس، توانائی، زراعت سمیت بشمول20 فرانسیسی کمپنیوں کو پولٹری، گائے کا گوشت اور سور کا گوشت چین میں برآمد کرنے کی منظوری دی ہے ۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق چین فرانس کی بنائی گئی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ تک رسائی دے گا۔