ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی امید لیے قومی کرکٹرز آسٹریلیا روانہ

264

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کپتان اظہر علی سمیت 10 کھلاڑی سڈنی روانہ ہوگئے۔

کھلاڑی اآسٹریلیا روانگی سے دبئ میں قیام کریں گے جہاں سے وہ سڈنی کیلئے روانہ ہونگے ۔ اظہر علی،عابد علی، کاشف بھٹی، نسیم شاہ،محمد عباس،شاہین شاہ آآفریدی،عمران خان سینیئر،اسد شفیق،شان مسعود، یاسرشاہ ٹیسٹ سکواڈ کاحصہ ہیں جبکہ دیگر پانچ کرکٹرز امام الحق، بابراعظم، موسی خان، حارث سہیل، افختار احمد اور محمد رضوان پہلے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سڈنی میں موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچز سے پہلے قبل دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جبکہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ21 نومبر سے کھیلا جائے گا۔