فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم

508

گلگت میں وزیراعظم عمران خان نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے،فضل الرحمان اسلام کےٹھیکیداربنے ہوئےہیں،ڈیزل کا پرمٹ دو فضل الرحمان کا اسلام مٹ جاتاہے۔

عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو دیکھ کرلوگ اسلام سےدور ہوجاتےہیں،ایسا لگتا ہے فضل الرحمان بھارتی شہری ہے،بھارتی میڈیا فضل الرحمان کودکھا دکھا کرخوش ہورہاہے،یہ لوگ اپنے ضمیر کی قیمت لگادیتےہیں۔

وزیراعظم نے جلسے  کے دوران مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھاناختم ہوگا تو کھانابھی بھجوادیں گے،مگر این آر او کسی کو نہیں دیں گے ۔ان لوگوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا باہر بھیجا،قرض کا پیسا ان کی جیبوں میں گیا، ان لوگوں نے6 ارب کا قرض 30 ارب ڈالر پرپہنچادیا،اچکزئی تو جےیوآئی کی مخالفت کرتارہاہے آج وہ بھی بلوچستان سےآگیاہے۔

عمران خان نے بلاول بھٹو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی کو پتا ہی نہیں کہ وہ مارچ میں کیوں ہیں،بلاول بس لبرل کا لیبل لگاکر مارچ میں شرکت کررہا ہے۔

وزیراعظم کی گلگت بلتستان محبت:

وزیراعظم نےگلگت بلتستان کے لوگوں کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی پرایسی توجہ دی جائیگی جوآج تک کسی حکومت نےنہیں دی، ٹورازم کےشعبےمیں گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سےکم نہیں،کوئی سیاستدان ایسا نہیں ہوگا جومیری طرح گلگت بلتستان کا چپہ چپہ جانتاہو، گلگت بلتستان میں ہائیڈروالیکٹرک کےلیےفنڈزدیں گے، جو اسکینگ گلگت بلتستان میں ہوسکتی ہے،دنیاکےکسی کونےمیں نہیں ہوسکتی ،عوام نےفوج سےمل کرڈوگروں کیخلاف جنگ لڑی اورآزادی حاصل کی۔