بدقسمتی سے پاکستان میں عام آدمی کوترقی کے ثمرات نہیں ملے، عمران خان

375

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوفنی تربیت دے رہےہیں تاکہ یہ پاکستان کا سرمایہ بن سکیں،بدقسمتی سے پاکستان میں عام آدمی کوترقی کے ثمرات نہیں ملے.

وزیر اعظم عمران خان نے کاروبار میں آسانیوں سے متعلق نمائش کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ جسٹس سسٹم کوبہتربنانےپرکام کررہےہیں،ملکی ترقی کے لیے نظام تعلیم کوبہتر کیا جانا ضروری ہے۔لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے احساس پروگرام شروع کررہے ہیں،خوش قسمتی سے پاکستا ن کے پاس بہترین معاشی ٹیم موجود ہے۔

عمران خان نےٹرین حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جاںبحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائی اور زخمیوں کو جلد سے جلد صحت یابی عطاکرے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارےمیں کمی پرمعاشی ٹیم کومبارکبادپیش کرتاہوں،ہم سے بھر پور تعاون پر ورلڈ بینک کا بھی مشکور ہوں،کاروبار سے متعلق ماہرین کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،ماضی میں ہمارا نظام حکومت اور بیورکریسی ایشیا میں سب سے بہترتھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو معاشی چلینجز کا سامنا تھا،معاشی مشکلات کے باوجود غربت کے خاتمے کے لیے پروگرام شروع کیا،ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں،60کی دہائی میں پاکستان تیز ترقی کرنے والے ممالک میں شامل تھا،ماضی میں پاکستان نے صنعتوں کی وجہ سے بڑی ترقی کی۔

تقریب میں شریک صدر ورلڈبینک ڈیوڈ میلپاس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، ورلڈبینک پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون کےلیےپرعزم ہے،پاکستان میں خواتین کوبااختیاربنانےاورترقی کےاقدامات حوصلہ افزاہیں،عمران خان کاروبارمیں آسانی سےمتعلق اقدامات پرمبارکبادکےمستحق ہیں۔