سدھوکا کرتار پورکی افتتاحی تقریب میں شرکت کا وعدہ

449

اسلام آباد:سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھونے وزیراعظم عمران خان کی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی.

سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے رابطہ کرکے 9 نومبر کو منعقد ہونے والی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا بہت مشکور ہوں ، کرتار پور کی تعمیر اور اس کے افتتاح نے سکھ مذہب کے پیروکاروں کومثبت پیغام دیا ہے،دنیا بھر کے سکھ اپنے روحانی پیشوا باباگرونانک سے وابستہ مقام کی زیارت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ کرتار پورکی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت بھارت کی دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا ہے۔