ٹیکس نیٹ میں اضافے سے عوام کا بوجھ کم ہوگا،عمران خان

313

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھاکہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سے ٹیکس دہندگان پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین سے ملاقات کی،جس میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس ،وقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو بہترسہولیات دینے کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا، حکومت ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیم ، صحت اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ایک قومی فریضہ ہے تاہم اس کے لئے ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا نہایت ضروری ہے، اس حوالے سے ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے تاکہ ہر محب وطن ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔