ایشین ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ کل کویت میں شروع ہوگی

159

اسلام آباد(جسارت نیوز)ایشین ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ کل سے کویت میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز ارحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایشین ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ 20سے 30اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیا، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکا شامل ہیں۔چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں 7 کھلاڑی شامل ہیں۔