سید فخر علی شاہ کی وفد کے ہمراہ گورنرپنجاب سے ملاقات

127

لاہور(جسارت نیوز )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی قیادت میں وفد نے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی اس ملاقات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ کے ہمراہ وفد میں ہیلتھ منسٹر پنجاب کے ایڈوائزر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی،ایگزیکٹو ڈائریکٹرمنظر شاہ فرید،چیئرپرسن ویمن ونگ مس سعدیہ علوی،ڈائریکٹر یوتھ بیس بال ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شاہین گلریز،کوچ پاکستان ٹیم باسط مرتضیٰ، پاکستان کے انٹرنیشنل بیس بال پلیئرز اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران شامل تھے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر احمد کی جانب سے میڈیا ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ کو بتائی گئیں۔ سید فخر علی شاہ نے گورنر پنجاب کو پاکستان میں گزشتہ 30 سال سے ہورہیں بیس بال کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے گورنر کو اس سال کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس کی رپورٹ پیش کرتے کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سری لنکا میں کھیلے گئیچودھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں حصہ لیا اور سری لنکا سے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد محض ایک رن کے فرق سے پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیاجبکہ چائنا میں کھیلی گئی دسویں انڈر15ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ سید فخر علی شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ستمبر میں انڈر 15ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ جس میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور پاکستان کے سید محمد شاہ نے ایشین بیسٹ ہٹر اور ذیشان امین نے بیسٹ آؤٹ فیلڈر کا ایوارڈ حاصل کیا۔