ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے قاتل،امت مسلمہ کے دشمن ہیں، عبدالرشید ترابی

452

 کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے قاتل اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں ،امریکہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے بھارت اور اسرائیل پر پابندیاں لگائے جو جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں۔

مولانا رومی کے شہر قونیا میں ترکی کی سب سے بڑی یونیورسٹی سلجوق کے دورے کے موقع پر اسٹاف اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج ظلم کی انتہا کررہی ہیں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے گزشتہ کم وبیش 3ماہ سے مسلسل کرفیو نافذ ہے بچے تعلیم اور خوراک سے محروم ہیں درس گاہوں کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے دن اور رات فوجی گاؤں اور شہروں کا گھیراؤ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کررہے ہیں کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل اور ٹیلی فون سروسز معطل ہیں نہ کسی کو اندر جانے کی اجازت اور نہ ہی کوئی کشمیر باہر آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی کسی تنظیم کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے ہندوستان نے کشمیرکو جیل میں تبدیل کردیا ہے 80لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے کشمیر میں دنیا کا بدترین انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیر ترک حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مرحلے پر کشمیریوں کے لیے کردار ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ ترک حکمران اور عوام کا ہمیشہ سے کشمیر کی آزادی کے لیے نمایاں کردار رہا ہے اہل کشمیر اس پر طیب اردگان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں۔