پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا،علی محمدخان

106

راولپنڈی(آن لائن)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ قاسم خان سوری کے کیس میں بہت پریشان تھے ،اللہ نے کرم کر دیا ہے ، عمران خان میں ایمان،انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے،پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔بدھ کو فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں سیمینار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی کسی تعلیمی ادارے میں آتا ہوں ایسا لگتا ہے کہ میں بھی طالب علم ہوں۔انہوںنے کہاکہ علم ہماری بنیاد اور مومن کی گمشدہ میراث بھی ہے،لوگوں کو بھی سیاستدان ٹی وی پر لڑتے  پسند ہیں۔انہوںنے کہاکہ مجھے فخر ہوتا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں ۔انہوںنے کہاکہ یو این کی تقریر کے بعد احساس ہوا کہ مسلم امہ کو لیڈر ملنے جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جس طرح اسلام کی قیادت کی وہ بہت کم لوگوں کوملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے یو این میں کہا کہ اسلام میں شدت پسندی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ قاسم سوری کے کیس پر بہت پریشان تھے لیکن اللہ نے کرم کیا۔انہوںنے کہاکہ ایسا ممکن نہیں کہ انصاف نہ ہو اور امن بھی ہو۔انہوںنے کہاکہ نریندرمودی قاتل اعظم سب کے سامنے کیا کررہا ہے، لاکھوں لوگوں کو بند کر کے ان پر ظلم و زیادتی کر رہا ہے،نوجوانوں کو قائداعظم کی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہیے۔جب بڑے بڑے برج ہل گئے تب بھی رانا بھگوان داس کھڑا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان میں ایمان انصاف و محنت ہے اور سب کو برابر دیکھتا ہے۔پاکستان سڑک بنانے سے نہیں تعلیمی اداروں سے بدلے گا۔
علی محمد خان