سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پی سی بی کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ڈاکٹر جنید علی شاہ

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر کھیل اور صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کی جونیر ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کرکٹ بورڈ کیلئے لمحہ فکریہ ہے، خاص طور پر مصباح الحق کو دوہری ذمہ داری دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہورہا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھی حالیہ بیان میں اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کوچ کو چیف سلیکٹر بنانے کے بعد کبھی بھی مثبت نتائیج برآمد نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں فواد عالم، خرم منظور اور شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کیا جائے، جب آسٹریلیا میں معطلی کی سزا مکمل کرنے کے بعد اسمتھ اور وارنر کی واپسی ہوسکتی ہے تو شرجیل خان کو بھی ٹیم میں واپس لانا چاہئیے اسوقت ٹیم کو ایک جارحانہ اوپنر کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عمر ا کمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت کو بھی غیر انشمندانہ فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ ڈومیسکٹ کرکٹ میں اچھی پرفامنس دینے والے نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جانا چاہئیے تاکہ پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ مل سکے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے قومی ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کراچی کے فاسٹ بولر تانش خان کو قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں شامل نہ کئے جانے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فاسٹ بولر کے ساتھ ہمیشہ سے زیادتی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ ایک حتمی فیصلہ کرلے، بہتر ہوگا کہ اسے 2 سال کیلئے تینوں فارمیٹ کا کپتان نامزد کردیا جائے، صرف ایک سیریز کیلئے کپتان بنانا دانشمندی نہیں ہے اس فیصلے سے کپتان اور کھلاڑیوں کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔