پانی کی کمی ہے، بلوچستان میں ڈیمز بنائے جائیں، اختر مینگل

81

خضدار(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ صوبے کے مفادات پر سودا بازی نہیں کرینگے 6 نکات پر عملدرآمد ضرور ہوگا ، ایسا نہ ہوا تو ہم آزاد ہیں، بلوچستان کا نمائندہ ہوں اوربی این پی بلوچ قوم کی حقوق کا پاسبان جماعت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی نال کے تحصیل کابینہ ،گریشہ سب تحصیل کابینہ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر رکن بلوچستا ن اسمبلی وڈھ نال میراکبرمینگل،بی این پی کے مرکزی رہنما چیئرمین واحدبلوچ ،شوکت سیاہ پاد،کریم زہری،مجاہد عمرانی ودیگر موجود تھے۔اخترجان مینگل نے بلوچستان پانی کی کمی کی صورتحال پر صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ سب سے زیادہ ڈیمز بنانے کی طرف توجہ دیں۔