مذہب سے متعلق قانون اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر بنایاجائے،عبدالرشید

219

کراچی( نمائندہ جسارت) ایوان کی کارروائی کے دوران اقلیتوں کے حقوق سے متعلق جی ڈی اے کے نندکمار کا ایک نجی بل ایوان نے مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس بل کو قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایوان کو بتایا کہ اقلیتوں سے متعلق قانون کا مسودہ کابینہ میں زیرغورہے۔رکن سندھ اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ رولز کے مطابق مذہب سے متعلق قانون سازی غور اور سفارشات کے لیے بل اسلامی نظریاتی کونسل کو
بھیجاجائے اور اس کی سفارشات کی روشنی میں جو بھی قانون سازی کرنی ہو وہ کی جائے۔ایوان نے کثرت رائے سے نجی بل مستردکردیا۔ایوان کی کارروائی کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔
عبدالرشید