بلوچستان، گڈانی جیل میں لیڈی کانسٹیبل کا پراسرار قتل

111

گڈانی (آن لائن )بلوچستان کے علاقے گڈانی سینٹرل جیل میں لیڈی کانسٹیبل کا پر اسرارقتل ۔غیر ملکی خواتین قیدیوں نے لیڈی
کانسٹیبل کو تشدد کر کے قتل کردیا ۔صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کانوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل گڈانی میں دوران ڈیوٹی غیر ملکی خواتین قیدیوں نے تشدد کر کے قتل کر دیا تین غیر ملکی خواتین قیدیوں نے لیڈی کانسٹیبل زویا بی بی کو گلے میںرسی ڈال کرقتل کردیا ۔پولیس کے مطابق خاتون گڈانی کی رہائشی ہے اورلیڈی کانسٹیبل کی عمر 23سال بتائی جاتی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے سینٹرل جیل گڈانی میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ۔
لیڈی کانسٹیبل قتل