نیشنل گیمز،پی او اے کی معائنہ ٹیم کامختلف کھیلوں کے وینیوزکاجائزہ

91

پشاور (جسارت نیوز )پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمزکیلیے تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہے،پی او اے کے معائنہ ٹیم نے گیمزکے مختلف کھیلوں کے مقابلوں وینیوزکاجائزہ لیااور 12اکتوبر کو ہونیوالی جنرل کونسل اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔قیوم اسٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے معائنہ کے دوران معائنہ ٹیم کے اراکین پی اوے کے ایسوسی ایٹ سیکرٹریز وپاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگہر،سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت،آرمی اسپورٹس ڈائریکٹ کے سیکرٹری کرنل صدف اورواپڈاسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سیکرٹری رزاق گل نے اتھلٹیکس ٹریک کو پہلے سے بہترقراردیااورامید ظاہر کی کہ کام کے اختتام تک مزید بہتر اور گیمز کا قابل ہوگا،انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر کام کررہی ہے وہ پورے ملک میں ایک مثال ہے جس پر ہم صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔