ممبئی میں بھکاری کی جھونپڑی سے لاکھوں روپے نقد برآمد

132

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک ) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک بھکاری کی موت کے بعد اس کی جھونپڑی سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے۔ 82 سالہ برادی چند پننا رام جی آزاد عرف سادھو بابا گوونڈی اور مانخرد ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹڑی پار کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر ہلاک ہوا۔ پولیس تفتیش کے دوران جب اس کی جھونپڑی میں پہنچی تو وہاں سے پونے 2لاکھ کی ریزگاری برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کی شکل میں 8لاکھ 77 ہزار روپے جمع کروانے کی دستاویزات بھی وہاں موجود تھیں۔