کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور مدثر آرائیں آئندہ 4 سال کیلئے صدر منتخب

123

کراچی (اے پی پی ) کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور مدثر ارائیں آئندہ چار سال کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے بلامقابلہ چیئرمین اور صدر منتخب جبکہ سید گوہر رضا سیکرٹری جنرل ہوںگے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے آئندہ چار سال 2019-22ء کیلئے انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کے مطابق گذشتہ روز کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن محمد سلیم نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نیٹ بال کے انتخابات میں تمام عہدیدار آئندہ چار برس کیلئے متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کاشف ریاض اور محسن احمد کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ بھی موجود تھے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان، صدر مدثر رزاق ارائیں، سنیئر نائب صدر سید توقیر احمد برنی، چار نائب صدور ملک ثمین خان، لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ، شازیہ یوسف (خواتین سیٹ)، اور محمد مشرف خان اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا منتخب ہوئے، دیگر عہدیداروں میں تین ایسوسی ایٹ سیکرٹریز کیلئے قرت العین (خواتین سیٹ)، رانا تنویر احمد اور محمد ریاض اور خزانچی سہیل احمد منتخب ہوئے جبکہ مجلس عاملہ میں چھ ارکان کو شامل کیا گیا۔