پہلے بے نظیر انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ میں شوبی گرلز اسکول نے میدان مارلیا

407

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ میں جونیئر گرلز کے ایونٹ میں 35 کے جی انوشہ نے صائمہ کو، 40کے جی میں مسکان نے مریم کو ، 45 کے جی میں آمنہ نے عنبر کو اور 50کے جی میں صدف نے شگفتہ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن، مجیب النساء ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تعاون سے پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا انعقاد اورنگی ٹائون ڈسٹرکٹ ویسٹ میںکیا گیا۔ افتتاح کی رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ رمیز صدیقی نے چیمپیئن شپ کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ چیمپیئن شپ میں 55 کے جی میں تابندہ کاظم نے ملیکا مقصود کو زیر کیا جبکہ 60 کے جی میں منیبہ خالد نے رابعہ اریب کو شکست سے دوچار کیا۔ اسی طرح 65 کے جی میں زارا خان نے عارفہ جمال کو دھول چٹائی، 70کے جی میں نادیہ نے مریم کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سنیئر گرلز کے ایونٹ میں 35 کے جی کی شفاء مقبول نے سارہ کو ہرادیا۔ 40کے جی میں سدرہ ظفر نے عائشہ جاوید کو دھول چٹائی، 45 کے جی میں مدیحہ ظفر نے عائشہ بانو کو زیر کیا، 50کے جی میں مسکان زاہد نے عروسہ امتیاز کو شکست سے دو چار کیا، 55کے جی میںفلک عظیم نے سحر بانو کو شکست فاش دی، 60کے جی عنبرین نواز نے علینہ خان کو ہرایا،65کے جی میں فائزہ بلال احمد نے شفاء شہاب علی کو زیر کردیا، 70کے جی میں عائشہ شیخ نے یسراجیلانی کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا، 75کے جی میں عائشہ نواز نے قرۃالعین کو پچھاڑ دیا، 80کے جی میں عائشہ پروین نے شافیہ کو ہرایا، 90کے جی میں مصباح نے ثمرین کو دھول چٹا دی ، 90پلس میں شیزا نے فضہ احمد کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔770پوائنٹس کے ساتھ شوبی گرائمر گرلز اسکول نے ٹرافی پر قبضہ جمایا، دوسری پوزیشن اقراء اسلامک اسکول گرلز نے حاصل کی ۔ مہمان خصوصی رمیز صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔