جج وڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست

94

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے نے جج وڈیو کیس انسداد دہشت گردی عدالت کو منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔اسلام آباد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر 14 اکتوبر کو درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر محمود نے جج وڈیو کیس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم میاں طارق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر سید محمد طیب شاہ اور تفتیشی افسر عظمت عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے مقدمہ کا مکمل چالان پیش کرنے کے بجائے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر چالان پیش نہ کرنے پر ایف آئی اے کے ڈی جی پر برہمی کا
اظہار کیا تھا۔اس کیس میں وڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق پر مقدمہ چل رہا ہے جبکہ 2 ملزمان ناصربٹ اور سلیم رضا مفرور ہیں۔عدالت نے مقدمہ کی منتقلی کی درخواست پر 14 اکتوبر کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔