ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر کے مرلی دھرن کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

90

وشاکھاپٹنم (جسارت نیوز) بھارت کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا سابق سری لنکن اسپنر متھایا مرلی دھرن کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشون نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، ایشون 66 ٹیسٹ میچز میں 350 وکٹیں لیکر سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، مرلی دھرن نے بھی 66 ٹیسٹ میچز کھیل کر تیز ترین 350 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی طرف سے تیز ترین 350 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انیل کمبلے کے پاس تھا جنہوں نے 77 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔