امریکاطالبان مذاکرات میں بڑی پیشرفت، دونوں جانب سے 2،2 قیدی رہا

160

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کی ثالثی کام کرگئی ، امریکا اور افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ، امریکی اتحادی افواج نے بگرام ائر بیس سے 2 سابق افغان گورنر ز ملاعبدالرشید اور شیخ الرحیم کو رہا کردیا، رہائی امریکا طالبان معاہدے کے ذریعے عمل میںآئی۔بدلے میں افغان طالبان نے بھی 2 غیر ملکی انجینئر ز کو رہا کردیاجبکہ طالبان کے سرکردہ رہنما انس حقانی سمیت 11مزید افغان طالبان کی رہائی بھی جلد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکسران کی میزبانی میں امریکا اور افغان طالبان مذاکرات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے۔ امریکی اتحادی افواج نے 2 سرکردہ افغان طالبان رہنمائوں کو رہا کردیا ہے۔ دونوں افغان طالبان رہنمائوں کو بگرام ائر بیس سے امریکا کے ساتھ معاہدے کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے دونوں افغان طالبان رہنما صوبوںکے گورنر رہ چکے ہیں۔ ملا عبدالرشید نمروز جبکہ شیخ الرحیم کنڑ کے گورنر تھے۔ پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور افغان طالبان مذاکرات 3 روز تک اسلام آباد میں جاری رہے جس کے بعد اہم پیش رفت سامنے آْئی ہے ۔ افغان طالبان رہنمائوں کی رہائی کے بدلے میں 2 غیر ملکی انجینئرز کو رہا کیا گیا ہے۔ جن کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے ۔ امریکی افواج مزید 11افغان طالبان کو رہا کرنے پر راضی ہوگئی ہیں جن میں انس حقانی بھی شامل ہیں ۔ افغان مذاکرات مکمل کرکے قطرروانہ ہوگئے تھے جبکہ فریقین میں مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔