پاکستان سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہے، بھارت کا ایک اور الزام

137

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکام نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مغربی سرحد پار سے ڈورنز کے ذریعے ہتھیار گرائے جارہے ہیں اور یہ کام اسلام پسند عسکری گروپ اور خالصتان گروپ کے حامی دہشت گرد پاکستانی ایجنسی کی سرپرستی میں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ بھارت ایسی غلطی نہ کرے، اگر بھارت نے جارحانہ اقدام کرتے ہوئے کوئی غلطی کی تو پاکستان کی فورسز اسے بھرپور جواب دینے کیلیے تیار ہیں۔