نیشنل گیمز ، اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل، ناموں کا اعلان آج ہوگا

150

اسلام آباد (جسارت نیوز) نیشنل گیمز کے لئے اسلام آباد مرد اور خواتین اتھلیٹکس ٹیموں کے ٹرائلز مکمل، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ممتاز الحق نے بتایاکہ نیشنل گیمز کے لئے اسلام آباد کی مرد اور خواتین کی مضبوط ٹیمیں تیار کی جائیں گیں۔انہوں نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم میں ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں جس میں وفاقی دارالحکومت کے سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ برگیڈیر(ر) سلطان محمود ستی کی زیر سرپرستی 4 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جن میں کیپٹن (ر) ملک محمد اشرف، پروفیسر احمد خان اعوان، صفدر علی اور ممتاز الحق شامل تھے۔