عبدالخالق بلوچ فٹبال بلوچ یونین نے پنالٹی ککس پر پھول پتی کو میدان بدر کردیا

130

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت گزشتہ روز 2میچ کھیلے گئے ،پہلامیچ پھول پتی اسٹار بمقابلہ بلوچ یونین کے درمیان کھیلا گیاجو 0-0 گول سے برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پر بلوچ یونین نے 4-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیل کا آغازبڑے جارحانہ انداز میں ہوا۔دونوں ٹیموں نے خوبصورت موؤبنائے بلوچ یونین کی ٹیم نے پہلے ہاف کے دس منٹ تک بال کو اپنے کنٹرول میں رکھا لیکن اس دوران کوئی خطرناک موؤبنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ بلوچ یونین کے فاروڈ ز نے پھول پتی اسٹار کے گول پر مسلسل حملے کیے لیکن پھول پتی اسٹار کے ڈیفنڈر نے ان حملوں کو پسپا کردیا ۔میچ کا اختتامی وسل 0-0کی برابری پر بجا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پیلنٹی ککس دیے گئے جس میںبلوچ یونین نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی۔دوسرا میچ اصلاح بلوچ گولیمار بمقابلہ ویسٹ محمدن کے درمیان کھیلا گیا جو 0-0 گول سے برابر ہونے کے بعد پیلنٹی ککس پر اصلاح بلوچ گولیمارنے 4-3 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔دونوں ٹیموں نے معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا خاص کر اصلاح بلوچ گولیمار کی طرف سے خوبصورت موومنٹس دیکھنے کو ملے ۔