وقار بلند کلب علی شیر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

157

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)وقار بلند کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصل شہید کرکٹ کلب کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پہلے عبد الصمدشاہ اینڈ علی شیر خان ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میچ کی خاص بات اویس شاہ کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی تھی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فیصل شہید کی ٹیم 101 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی عبد الرحیم 34 اور شفیع بروہی 19 رنز بناسکے وقار بلند کے اویس شاھ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ذاکر اور جنید بلند نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے وقار بلند کے ابتدائی 5 کھلاڑی محض 16 رنز پر پولین لوٹ گئے تاہم محمد صدام نے اویس شاھ کے ساتھ ملکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم نے ہدف 7وکٹوں پر پوراکیا محمد صدام 65 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ اویس شاھ 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے فیصل شہید کے کامل سراج نے 3جبکہ گوہر اور عبد الرحیم نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا میچ کے اختتام پر اویس شاھ کی میچ وننگ پرفارمنس پر سینئر کھلاڑی نوید بلند اور دیگر نے انہیں انعامات پیش کیے۔