ایف فائیوڈبلیوسی میں پاکستان کی نمائندہ ٹیم کے انتخاب کیلیے فائنل ہفتہ کو منعقد ہوگا

127

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف فائیو ڈبلیو سی کے فائنل مقابلے ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایف فائیو ڈبلیو سی فارمیٹ کی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ٹیم کے انتخاب کے لیے پاکستان کے 6 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور میر پور آزاد کشمیر کی 300سے زائد ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں کے مابین ہفتے کو اسلام آباد میں فائنل مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔