امریکی پیداواری صنعت کی کارکردگی 10 برس کی کم ترین سطح پر آگئی

83

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں پیداواری صنعت کی کارکردگی 10برس کے دوران نچلی ترین سطح پر آ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملکی پیداوری صنعت سے متعلق اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ اور ایشیائی منڈیوں میں بھی مندی دیکھی گئی۔ بدھ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں کاروبار شروع ہوا، تو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔