حشد ملیشیا کے مراکز پربمباری میں اسرائیل ملوث ہے‘ عراق

89

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی نے کہا ہے کہ حشد ملیشیا کے مراکز پربمباری میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حملوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق سفارتی طور پر کارروائی کے لیے ٹھوس ثبوت جمع کررہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عراق خلیج عرب میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی اتحاد میں شامل ہونے کو تیار ہے، تاہم شرط یہ ہوگی کہ خلیج کی کی تمام ریاستیں اس میں شامل ہوں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ اسرائیل کے سوا کوئی بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتا، بغداد خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔