پاک سری لنکا میچ: شائقین کرکٹ اور شہری سفر کیلئےٹریفک پلان ضرور دیکھ لیں

345

کراچی: پاکستان میں عالمی کرکٹ کا میل سجنے کو تیار ،نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کوشش کی گئی ہے عوام اور شائقین کرکٹ کو کم از کم تکلیف ہو اس لیے چار پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں۔پارکنگ کے انتظامات یونیورسٹی روڈ اور ڈالمیا روڈ پر کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک باآسانی  جائےگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت کی کہ شائقین کیلئے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ رکھنا لازم ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کے عقب کے رہاشی شناختی کارڈ دکھا کر گھروں کو جاسکیں گے۔ میچ کے دوران کارساز سے حسن اسکوائر، ملینیئم سے آغاخان گیٹ نمبر 3 اور اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کے عقب والی سڑکیں بند ہوں گی۔

ٹریفک پلان کے مطابق اسپتال جانے والے افراد نیو ٹاؤن سے آغاخان اور لیاقت نیشنل اسپتال جاسکیں گے تاہم شارع فیصل، راشد منہاس روڈ مکمل طور پر کھلی ہوگی جب کہ ہیوی ٹریفک لیاقت آباد، جیل چورنگی سے ہی موڑ دیا جائے گا۔