قندیل قتل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

430

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ملتان کی ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکلا اور پراسیکوشن نے اپنے دلائل دیے۔ کیس کی سماعت جج عمران شفیع نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان وسیم، مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، ظفر اقبال، عبدالباسط اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے قندیل بلوچ کے والدین کی جانب سے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔