پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

532

کراچی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز جمعہ سے شروع ہوگی جس کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا جو سہ پہر 3بجےشروع ہوگا۔

سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ لنکن ٹیم کی قیادت تھریمانے کریں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں کپتان سرفراز احمد ، نائب کپتان بابر اعظم ،عابد علی، آصف علی ،فخر زمان ، حارث سہیل،محمد حسنین ، افتخار احمد، عماد وسیم ، امام الحق ،شاداب خان، محمد عامر، محمد نواز ،محمد رضوان ، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکاکے مابین اب تک 153 میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں 90پاکستان نے جبکہ 58 میچوں میں لنکن ٹائیگرز کامیاب رہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے سن 1975 میں کھیلا گیا تھا۔