فخر زمان ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے کیلیے پرُعزم

357

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش کروں گا سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بناؤں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 44 ایک روزہ میچز کھیلنے کے باوجود اپنے ملک میں پہلا میچ میرے لیے ڈیبیو کے مترادف ہے اور اب ہوم کراؤڈ کے سامنے کرکٹ کھیلنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ سیریز کے آغاز سے قبل ہر کھلاڑی پرجوش ہےکوشش کروں گا سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تیز ترین سنچری بناؤں۔

اس موقع پر اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ٹی ٹونٹی میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں بہترین کراؤڈ تھا،امید ہے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے بھی نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز کھچا کھچ بھرے ہوں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ میچز کے آغاز کا بیتابی سے انتظار کررہا ہوں، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھلاڑیوں کا جذبہ بلند رہتا ہے۔