جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

400

اسلام آباد: جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر  سمیت شیخوپورہ ، میرپور، ناررووال، میں زلزلے کے آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے  جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے ،زلزلہ کا مرکز جہلم  جبکہ گھیرائی 12 کلومیٹر تھی۔

قبل ازیں  آزاد کشمیر میں آئے زلزلے سے تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کردی گئی، مختلف علاقوں میں 37 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 160 افراد شدید زخمی ہوئے۔

 سرکاری اعدادوشمار کے مطابق زلزلے سے 270 گھر منہدم اور2709 گھروں کو نقصان پہنچا، 8 سرکاری عمارتیں زمین بوس اور 131 متاثر ہوئیں، 50 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ 600 خاندانوں کو خیمے اور خوراک فراہم کی گئی ہے، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔