رواں سال سندھ میں کتے کے کاٹنے سے 17 اموات

302

کراچی : سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے لگا ،رواں سال اب تک کتے کے کاٹنے سے 17 اموات ہوگئیں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں جان اسی وقت بچ سکتی ہے جب جلد از جلد اینٹی ریبیز ویکسین لگوالی جائے۔ محکمہ صحت ککی جانب سے جاری رپوقرٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال کتے کے کاٹنے سے 17 اموات ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ کتے کے لعاب میں ریبیز نامی خطرناک وائرس پایا جاتا ہے، جس سے یہ وائرس زخم کے ذریعے خون اور پھر دماغ میں پہنچ کر اسے شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

 کتے کے کاٹے مزیض کو سردرد اور بخار کے علاوہ پانی پینے تک میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بالآخر تکلیف دہ موت یقینی ہوجاتی ہے۔