“پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سےبہترہورہی ہے”

364

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سےبہترہورہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ ثانی نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  آمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تیزی سےبہترہورہی ہے اور  سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے ملک میں استحکام آ رہا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

اس موقع پر عالمی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹو شیخ علی بن عبد اللہ ثانی نے کہا کہ دیرپاامن کےقیام سےمعاشی سرگرمیوں میں بہتری آئےگی۔