کراچی، کچرا پھینکنے کے جرم میں پہلی گرفتاری، مقدمہ درج

467

کراچی: شہر قائد میں کچرے کیخلاف سندھ حکومت کی جانب سے مہم کے دوران دفعہ 144نافذ کردیا گیا۔ جس کے تحت سڑک پر کچرا پھینکنے والے کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ اس سلسلے میں تھانہ سکھن کی حدود میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم عبدالجبار نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی اور گھر سے باہر سڑک پر کچرا پھینکا۔

واضح رہے کہ شہرقائد میں صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی مہم جاری ہے اور اس دوران شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں کچرا پھینکنے سمیت پان تھونکنے پر بھی پابندی ہے جبکہ کچرا پھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔