عمران خان اپنے گاؤں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملک کے مسائل کیسے حل کرے گا،مولانا فضل الرحمان

275

کراچی:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے گاؤں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملک کےمسائل کیسے حل کرے گا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنا مودی کی انتخابی مہم کا حصہ تھی، ان کا کہنا تھا ہم احتساب کے خلاف نہیں ہیں، احتساب کے ادارے ابھی حکومت کے لئے استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے، عمران خان اپنےگاؤں کامسئلہ حل نہیں کرسکتاوہ ملک کامسئلہ کیسے حل کرے گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے 25 جولائی 2018 کے الیکشن کو ملکی تاریخ کا بدترین الیکشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہم سے رابطے میں ہیں، ہمارا لاک ڈاؤن موخر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں سے سیلاب نہیں رکے گا، اور قیادت کےبغیر جو ہوگا اس کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ نے اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔