چین کا ایک بار پھر امریکا کو انتباہ

234

چین نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ  بیجنگ”عالمی سطح پر گیم آف تھرونز” کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس  میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ کسی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، امریکا کو ہانگ کانگ سمیت چین کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، بیجنگ”عالمی سطح پر گیم آف تھرونز” کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کو تصادم کی راہ سے گریز کرنا چاہیے اور دنیا کے استحکام کے ساتھ ساتھ باہمی مفادات کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔