ڈبلیوایچ او اور وزارت صحت کی ٹیم میرپور پہنچ گئی

289

میرپور:گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے کا جائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)اور وزارت صحت کی ٹیم میر پور آزاد کشمیر پہنچ گئی۔

مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ڈبلیوایچ او اور وزارت صحت کی ٹیم زلزلے میں ہونیوالےنقصانات کا تخمینہ لگائے گی اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے بعد وزارت صحت اپنی مزید حکمت عملی وضع کریگی۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 31 تک جا پہنچی اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔