صدرمملکت سےصوبائی ویمین چیمبرآف کامرس کےوفدکی ملاقات

156

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے صوبائی ویمین چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکےوفد نے ملاقات کی،اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ کام کرنےوالی خواتین کی دہری ذمہ داری ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کےلیےخواتین کی خوشحالی انتہائی اہم ہے اور اب تو ٹیکنالوجی کی ترقی کیوجہ سے روزگار کیلئےگھر سے باہرجانا ضروری نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کا کام کے ساتھ ساتھ امورخانہ داری کوبھی سنبھالناہوتا ہے، خواتین کی معاشی خودمختاری کے لئےحق وراثت کویقینی بناناضروری ہے۔

ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر علوی کا کہنا تھا کہ کام کرنیوالی خواتین کومختلف شعبوں میں مزاحمت کاسامنا کرناپڑتا ہے، ہمیں اس سلسلےمیں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔